الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد زیادہ جبکہ انتخابی نشانات کم, مزید انتخابی نشان حاصل کرنے کی سمری ایوان صدرکوارسال کیے ہوئے ایک سال گزرگیا.

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد ایک سوچورانوے ہے جبکہ انتخابی نشانات ایک سواڑتیس ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایوان صدرکوسمری بھجوائی ہے کہ مزید نشانات کی منظوری دی جائے تاکہ آنے والے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کیے جاسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جونشانات تجویزکیے گئے ہیں ان میں میزائل، جنریٹرر،تربوزاورموبائل وغیرکے نشانات شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن