سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزنے گیس کی قیمت میں تینتیس روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے درخواست دے دی۔

Nov 22, 2012 | 15:42

لاہورمیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق عوامی سنوائی کی گئی جس میں سوئی ناردرن گیس کے حکام نے قیمتوں میں تنتیس روپے اضافے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اضافہ نہ کیا گیا تو سوئی ناردرن گیس بھی پی آئی اے ،ریلوے اور پاکستان سٹیل ملزجیسا ادارہ بن جائے گا۔ چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت نہ بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کوسختی سے ہدات کی گئی ہے کہ وہ گیس کی چوری اورلائن لاسزمیں کمی لائیں۔ چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ عدالت نے قیمتوں کے بارے میں جواحکامات جاری کیے تھے وہ اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

مزیدخبریں