ممبئی حملہ کیس: دو گواہوں کے بیانات قلمبند‘ سماعت 27 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو دو گواہان نے بیانات قلمبند کروائے، دونوں گواہان سیف اللہ اور عمر دراز کے بیانات پر وکیل صفائی ریاض اکرم چیمہ نے جرح کی، دوران جرح دونوں گواہان نے تسلیم کیا کہ جو بیانات انہوں نے قلمبند کروائے ان سے ممبئی حملہ کیس میں گرفتار افراد کا کوئی تعلق نہیں بنتا، وکیل صفائی کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کا دونوں گواہان کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے، فاضل عدالت نے ممبئی حملہ کیس کی مزید سماعت ستائیس نومبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن