فضائی حدود کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرنے والے راڈارز نئے نیٹ ورک سے منسلک

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستانی ماہرین نے داخلی وسائل اور مہارت سے زمینی اور فضائی ائر ڈیفنس کے راڈارز کو ایسے نیٹ ورک سے منسلک کر دیا ہے جس کے ذریعہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی فوراً نشاندہی ہو جاتی ہے۔ یہ نظام مغربی سرحد پر پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے والے امریکہ کے مسلح ڈرون طیاروں کی بھی فوری نشاندہی کر دیتا ہے۔ ایک حالیہ پیشہ ورانہ ورکشاپ کے دوران متعلقہ ماہر سے بطور خاص پوچھا گیا کہ کیا راڈارز کا یہ نیٹ ورک امریکی ڈرون طیاروں کا بھی سراغ لیتا ہے تو انہوں نے اعتماد سے جواب دیا کہ جی ہاں، پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے والے ڈرون طیاروں کی اس نظام کے ذریعہ نشاندہی ہو جاتی ہے۔ ایک اور ذریعہ کے مطابق پاکستان کے پاس ڈرون طیاروں کی آمد و رفت جانچے کی استعداد بلاشبہ موجود ہے اور مغربی سرحد کی راڈارز پر بھرپور کوریج کی جاتی ہے تاہم سیاسی و سفارتی نزاکتوں کی وجہ سے پاکستان ڈرون طیاروں کے خلاف سردست کارروائی نہیں کر رہا۔ کسی انتہائی اقدام سے بچنے کیلئے پاکستان امریکہ کے ساتھ دو طرفہ اور اقوام متحدہ و دیگر تنظیموں کے ساتھ عالمی سطح پر ڈرون حملے رکوانے کیلئے بھرپور سفارتی اقدامات کر رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...