غیر مسلموں کے قرآن پاک چھاپنے اور فروخت کرنے پر پابندی

لاہور (ثناء نیوز) چیئرمین قرآن بورڈ غلام محمد سیالوی کی زیر صدارت قرآن کمپلیکس واکیڈمی میں خصوص اجلاس ہوا جس میں علامہ احمد علی قصوری، صاحبزادہ راغب حسین نعیمی، صاحبزاہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، ڈاکٹر قاری احمد میاں تھانوی، ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ڈاکٹر حافظ حسن مدنی، حافظ غلام حیدر، محمد ناظم الدین، ڈائریکٹر جنرل اوقاف و مذہبی امور، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پولیس نے شرکت کی۔ اجلاس میں قرآن پاک پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ رولز 2011ء میں ترامیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں قرآن پاک کی اشاعت و پرانے نسخوں اور پھٹے پرانے اوراق کو ری سائیکل کر کے قرآن پاک کی اشاعت کے لئے استعمال میں لانے کے معاملے پر غور و خوض کرنے کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی اپنی سفارشات 7 روز میں قرآن بورڈ کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا غیر مسلموں کے قرآن پاک پرنٹ کرنے اور اس کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی ہو گی تاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی نہ ہو۔ اجلاس کو بریف کیا گیا کہ 43 پروف ریڈرز نے امتحان پاس کیا جن کی تعیناتی کے لئے بورڈ نے منظوری دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...