لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی ڈرون حملے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔ پرویز رشید اپنی قوم سے ڈرون حملوں پر حکومتی مک مکا کے بارے میں سچ بو لنے کو تیار نہیں‘ عمران خان پر تنقید کرنیوالے آسمان پر تھوک رہے ہیں‘ پرویز مشرف کے قریبی لوگ آج مسلم لیگ کی حکومت میں وفاقی وزیر اور مشیر ہیں۔
پرویز مشرف کے قریبی لوگ مسلم لیگ ن کی حکومت میں وزیر، مشیر ہیں: محمود الرشید، ڈرون حملے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع
Nov 22, 2013