ہنگو ڈرون حملے، واقعہ راولپنڈی کیخلاف وکلائ، سول سوسائٹی کا لاہور میں مظاہرہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وکلاء تنظیموں، سول سوسائٹی کے ارکان اور شہریوں نے ہنگو میں امریکی ڈرون حملے اور  واقعہ  راولپنڈی کے خلاف جی پی او چوک مال روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اور وکلا رہنمائوں نے نیٹو سپلائی بندکرنے اور امریکہ کی جنگ سے فوری اتحاد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وکلا تنظیموں الامہ لائرز فورم اور حرمت رسول لائرز موومنٹ کے زیراہتمام جی پی او چوک پر بڑا مظاہرہ کیاگیا جس میں وکلائ‘سول سوسائٹی کے نمائندوں، مذہبی اورسیاسی تنظیموں کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وکلا رہنمائوں جمیل فیضی، چودھری نصیر‘ نعمان یحییٰ‘ رائو طاہر شکیل‘ حافظ نعمان‘ علی عمران شاہین‘سماجی رہنما ممتاز اعوان، شاہد محمود، قاری عبدالقیوم ظہیر ودیگر نے خطاب کیا۔ مظاہرے میں شامل شرکاء نے امریکہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور واقعہ راولپنڈی کے اصل ذمہ داران کو کیفرکردارتک پہنچانے کا بھی مطالبہ کیا۔ رہنما ئوں کا کہنا تھاکہ امریکہ نے قبائلی علاقوں سے نکل کر اب پاکستانی حدود کو روندنا شروع کردیا ہے۔ ہنگو ڈرون  حملہ پاکستانی حکمرانوں کے منہ پرکھلا طمانچہ ہے۔ پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے ایک ہی روز قبل کہاتھا کہ امریکہ اب ڈرون حملے نہیں کرے گا لیکن امریکہ نے ڈرون حملہ کرکے  بے گناہ پاکستانی خاک وخون میں تڑپاکر ثابت کر دیا کہ اسے پاکستان یا پاکستانی حکمرانوں کی کسی بات کی کوئی پرواہ نہیں اور وہ پاکستان کے خلاف کھلا میدان جنگ کھول چکاہے۔ مقررین نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ امریکی سفیرکو فوری طور پر پاکستان سے نکالاجائے اور امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلاکر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔امریکہ کا ہنگو میں ڈرون حملہ پاکستان کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے جس کے خلاف قوم کو بھی میدان میں آناہوگا۔ واقعہ راولپنڈی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعات اور شواہد سے ثابت ہوچکا ہے کہ اس سانحہ کے پیچھے صرف اورصرف غیرملکی ہاتھ ہے۔علما ‘دانشور اور قوم کے ہرطبقے کے افراد ملک دشمن عناصر کے خلاف میدان میں آئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...