لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر فاروق یوسف گھرکی کے خلاف جعلی ڈگری کی بنیاد پر الیکشن کمشن کے روبرو ہونے والی کارروائی کو روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ فاضل عدالت نے اس حوالے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ فاروق گھرکی کی جانب سے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے بتایا الیکشن کمشن درخواست گزار کی ڈگری کو جعلی قرار دینے کا مجاز ادارہ نہیں۔