نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی کمپنی نے ایک ایسا پیانو تیار کر لیا ہے جسے کسی موسیقار کی ضرورت نہیں بلکہ یہ خود کار نظام کے تحت دھنیں بکھیرتا ہے۔ اس پیانو کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انٹرنیٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت اس پیانو کے ٹوئٹر اکائونٹ پر پیغام بھیج کر اس پر اپنی پسند کا کوئی بھی گانا سنا جا سکتا ہے۔