وقاریونس نے کوچنگ کیلئے ڈیوواٹمور کے برابر تنخواہ اور دیگر مراعات کا مطالبہ کردیا

Nov 22, 2013

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ وقاریونس نے قومی ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے موجودہ  ہیڈکوچ ڈیوواٹمور کے برابر تنخواہ اور دیگر مراعات کا مطالبہ کردیا،پی سی بی اور وقاریونس کے درمیان ای میلز کے ذریعے   معاملات طے کرنے کیلئے رابطے جاری  ہیں، ۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق  سابق کپتان و کوچ وقاریونس نے قومی ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے موجودہ  ہیڈکوچ ڈیوواٹمور کے برابر تنخواہ اور دیگر مراعات کا مطالبہ کردیا،پی سی بی اور وقاریونس کے درمیان ای میلز کے ذریعے   معاملات طے کرنے کیلئے رابطے جاری  ہیں۔وقاریونس باربار میڈیا میں پی سی بی سے رابطوں کی تردید کررہے ہیں لیکن انہوں نے ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار نہیں کیا جو ان کی دوبارہ کوچنگ میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے ۔نجم سیٹھی اور وقاریونس کی ملاقات کے بعد بورڈ حکام ای میلز کے ذریعے مسلسل وقاریونس ے رابطے میں ہیںاور ان سے امور طے کئے جارہے ہیں ،وقاریونس اس سے قبل 6لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات لیتے تھے لیکن اب انہوں نے  موجودہ کوچ ڈیوواٹمور کے برابر معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ،بورڈ کی جانب سے وقاریونس کو 10لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ  اور دیگر مراعات کی پیشکش کی گئی ہے ۔ان کو سال کے دوران تین مرتبہ آسٹریلیا  کے ہوائی سفر کے اخراجات ،لگژری گاڑی اور لامحدود ٹیلی فون کی سہولت بھی دی جائے گی ۔بورڈ اور وقاریونس کے درمیان معاہدے  کے دورانیہ پر بھی ڈیڈ لاک ہے ،سابق کپتان کم سے کم 4سال تک کوچنگ کا معاہد ہ کرنے کے خواہشمند ہیں جبکہ بورڈ انہیں ورلڈکپ 2015ء تک اسائمنٹ دینا چاہتا ہے ۔آنے والے چند روز میں کوئی بریک تھروہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں