برسبین (اے پی پی) بریڈ ہیڈن اور مچل جانسن کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنالئے۔ وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 78 رنز بنائے ۔ مچل جانسن64 اور ڈیوڈ وارنر49 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرس براڈ نے 5 ، جیمز اینڈرسن نے 2 اور کرس ٹریملٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے جارج بیلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تاہم وہ اپنے ٹیسٹ ڈبیو کی پہلی اننگز میں صرف 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔