لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس الرازی ہال میں ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چند طلبہ ان کے نوٹس میں یہ معاملہ لائے ہیں کہ چند شعبہ جات میں ریپلیکا اور ایوننگ کی کلاسز بھی صبح کے اوقات میں ہو رہی ہیں جو غیر مناسب اور بس روٹوں پر طلبہ و طالبات کا رش بڑھنے کا باعث ہے۔انہوں نے تین نئی بسیں خریدنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر بس حادثے میں جاں بحق ہونے والی طالبہ علیشا خالد اور یونیورسٹی آف گجرات کے مقتول ڈائریکٹر شبیر ۲شاہ کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی ۔