لاہور(کلچرل رپورٹر+اپنے نامہ نگار)لاہور عجائب گھر کے خصوصی مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔ مطالعاتی دور ہ کرنے والوں کو لاہور عجائب گھر کے نایاب تاریخی ذخیرہ جات کے نمایاں پہلوؤںسے متعارف کروایا جائے گا ۔یہ مطالعاتی دورہ بلا معاوضہ روزانہ ماسوائے جمعہ اور اتوار کے سوا سہ پہر 2:30سے 3:30بجے ہوگا ۔یہ مطالعاتی دورہ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے نصابی کورس بعنوان ’’کہانیاں بننا: جنوبی ایشیاء بصری و مادی ثقافت کا جائزہ‘‘ کا ایک اہم حصہ ہے۔طلبہ و طالبات مس ملیحہ نورانی اسسٹنٹ پروفیسر نیشنل کالج آف آرٹس کی زیر نگرانی اس مطالعاتی دورہ کی ذمہ داری نبھانے میں مصروف ہوں گی۔