پاکستانی طلباءکا تیار کردہ سیٹلائٹ کیوب سیٹ پہلی بار خلا میں بھیج دیا گیا

پاکستانی طلباءکا تیار کردہ سیٹلائٹ کیوب سیٹ پہلی بار خلا میں بھیج دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی طلباءنے پہلی بار سیٹلائٹ کیوب سیٹ خلا میں بھیج دیا۔ سیٹلائٹ کیوب سیٹ کو روس سے خلا میں چھوڑا گیا۔ پروجیکٹ منیجر قمر الاسلام کے مطابق پاکستانی طلباءکا تیار کردہ سیٹلائٹ کیوب سیٹ کو خلا میں بھیج دیا گیا ہے جس میں نصب سنسرز سے سائنسی مقاصد کے لئے ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا اور زمینی تصاویر حاصل کی جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا سیٹلائٹ کیوب سیٹ کو انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں بنایا گیا ہے۔ اس سے سائنسی مقاصد حاصل ہوں گے۔
کیوب سیٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...