ڈرون حملے ہمارے نہیں عمران کے گرد کھڑے لوگوں کے دور میں شروع ہوئے : پرویز رشید

ڈرون حملے ہمارے نہیں عمران کے گرد کھڑے لوگوں کے دور میں شروع ہوئے : پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف دنیا کے ساتھ تعلقات سنوارنے اور عمران خان بگاڑنے میں لگے ہیں، عمران خان خیبر پی کے میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو کم کرنے کا فارمولا ایجاد کریں۔ عمران خان عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والوں کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، وہ آئین توڑ کر غاصبانہ قبضہ کرنے والوں کے سامنے سربسجود ہو جاتے ہیں، ڈرون حملوں پر عمران خان کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہمارے نہیں ان کے دور میں شروع ہوئے جو عمران کی پریس کانفرنس میں ان کے ارد گرد کھڑے تھے۔ ریفرنڈم کے حمایت یافتہ افراد کی اجازت سے ڈرون حملے شروع ہوئے۔ وزیراعظم نوازشربیف نے ڈرون حملو ں کے خلاف اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ عمران کو ریفرنڈم سے آنے والے لوگ پسند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں عمران خان کے حمایت یافتہ آئین توڑ کر آنے والے آمر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔ ڈرون حملوں پر حکومت پاکستان کا م¶قف واضح ہے۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن