اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے ہم نے ہنگو میں ڈرون حملے پر امریکہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔ ہمیں امریکہ نے یقین دہانی کرائی تھی طالبان سے مذاکرات کے دوران ڈرون حملہ نہیں کیا جائے گا لیکن اس یقین دہانی کا پاس نہیں کیا گیا۔ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈرون حملہ کے خلاف حکومت پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔
سرتاج عزیز
امریکہ نے ڈرون حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کا پاس نہیں کیا‘ سرتاج عزیز
امریکہ نے ڈرون حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کا پاس نہیں کیا‘ سرتاج عزیز
Nov 22, 2013