برسلز (وقار ملک) پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہیں، جی ایس پی پلس کا درجہ پاکستان کا حق ہے جس کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن یورپین پارلیمنٹ ڈیوڈ مارٹن نے کیا۔ جنہوں نے گورنر سے ملاقات کی۔ ڈیوڈ مارٹن نے کہا پاکستان میں جمہوریت عوام کی ایک منتخب حکومت قائم ہے۔ گورنر نے ارکان پارلیمنٹ سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دینے کیلئے زبردست لابنگ کی اور کہا کہ پاکستان میں نئی جمہوری حکومت ایک ایسے انقلاب کی خواہاں ہے جس کے ذریعے عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر ملے۔ چودھری سرور نے ارکان پارلیمنٹ کو پاکستان کے دورہ کی دعوت بھی دی انہوں نے کہا کہ ملالہ کو سخا روف ایوارڈ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔
حکومت ایسے انقلاب کی خواہاں ہے جس سے عوام کو دہلیز پر حق ملے: گورنر پنجاب
حکومت ایسے انقلاب کی خواہاں ہے جس سے عوام کو دہلیز پر حق ملے: گورنر پنجاب
Nov 22, 2013