اقوام متحدہ (اے پی پی) پاکستان افغانستان میں جاری مفاہمت کے عمل میں بھرپور تعاون کرے گا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مسعود خان نے عالمی ادارہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہی۔ پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ افغانستان میں جاری مفاہمت کے عمل میں پاکستان کی کوئی پسند وناپسند نہیں۔ پاکستان کا اثر ورسوخ ضرور ہے تاہم پاکستان طالبان کو کنٹرول نہیں کرتا۔ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال ، مفاہمت کے عمل، انسداد منشیات کے حوالہ سے 105 صفحات پر مشتمل قرارداد بھی منظور کی ۔ مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو ایک بار پھر اس کے حال پر نہیں چھوڑا جانا چاہئے۔ افغانستان میں ذمہ داریوں کی منتقلی کے ملکی استحکام میں اضافے پر نتیجہ ہونے کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے مثبت پیشرفت بھی ہوئی ہے۔
پاکستانی مندوب نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات سے جمہوریت مضبوط، قانون کی حکمرانی، سب فریقوں کی نمائندگی اور خود احتسابی کا عمل بہتر ہوگا۔ 2014ءمیں افغانستان سے غیر ملکی فوجی انخلاءکے بعد وہاں معیشت کے سست روی کا شکار ہونے کی صورت میں مزید افغانستان مہاجرین کے ہمسایہ ممالک جانے کا اندیشہ ہے تاہم پاکستان مزید افغان مہاجرین کی اپنے ہاں آمد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے جاری عمل توجہ برقرار رکھی جائے۔
مسعود خان