واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مصر میں فوجی حمایت سے کالعدم قرار دی جانے والی سابق حکمران جماعت الاخوان المسلمون پر الزام لگایا ہے کہ اس نے 2011 کے مصری انقلاب کو چرا لیا تھا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپلومیٹک سکیورٹی اور نجی کاروباری شعبے کے درمیان تعلقات میں اضافے کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ جان کیری نے کہا اس وقت ''نوجوان کسی مذہبی یا نظریاتی حوالے سے متاثر نہ تھے۔'' ان کے بقول '' مصری نوجوان تعلیم اور روزگار چاہتے تھے تاکہ اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں، وہ نہیں چاہتے تھے کہ ایک کرپٹ حکومت انہیں مزید محرومیوں کا شکار رکھے،اسی مقصد کیلئے مصری نوجوانوں نے ٹوئٹر کے ذریعے ایک دوسرے کو متحرک کیا اور اس طرح انقلاب آگے بڑھا،لےکن اسے اخوان المسلمون نے چرا لےا۔
امریکی وزیر خارجہ