سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: کاشف انور

سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: کاشف انور

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پورٹل کے درست کام نہ کرنے کی وجہ سے تاجر برادری بروقت ریٹرن جمع نہیں کرواسکی۔ کاشف انور نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر تھی لیکن گذشتہ دو دنوں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی پورٹل کام نہیں کررہی لہذا ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ تاکہ تاجر برادری اپنی سیلز ٹیکس ریٹرن باآسانی جمع کرواسکے۔

ای پیپر دی نیشن