لاہور( پ ر) ایک محتاط اندازہ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1کروڑ 50 لاکھ ایکڑ زمین کلی یا جزوی طور پر کلر اور تھور سے متاثر ہوچکی ہے۔ ہماری زمینوں میں نامیاتی مادہ کی مقدار 0.5 فیصد یا اس سے بھی کم ہے جبکہ اچھے نتائج کے لیے نہایت ضروری ہے کہ اس کی مقدار 0.86 فیصد یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے نامیاتی مادہ زمین سے ضائع ہوتا رہتا ہے۔