مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان‘ بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے: مواحد حسین

Nov 22, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) کونسل آف پاکستان افیئرز کے زیراہتمام خصوصی فکری نشست بعنوان ’’پاکستان میں موجودہ مسائل اور ان کا حل‘‘ لارنس روڈ میں منعقد ہوا۔ صدارت سابق چیئرمین شعبہ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر شفیق جالندھری نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سید مواحد حسین نے خطاب کیا۔ مواحد حسین نے کہا کہ یو این او میں پانچ بڑی طاقتوں کے پاس ویٹو پاور کے اختیارات ہیں جنہیں استعمال کر کے وہ اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں‘ وطن عزیز میں معاشرتی تبدیلی کیلئے بابا بلھے شاہ‘ بابا فرید الدین شکر گنج‘ میاں میر اور دیگر بزرگان دین اور صوفیا کرام نے اہم کردار ادا کیا۔ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازعہ ہے جس کے حل کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات نہیں ہو سکتے۔ نریندر مودی کا کردار پاکستان کے حوالے سے کبھی اچھا نہیں رہا‘ ان پر دس سال امریکہ میں داخلے پر پابندی تھی کیونکہ ان کی وجہ سے گجرات صوبہ میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام ہوا تھا۔

مزیدخبریں