دوبارہ حکومت ملی تو ریٹائرڈ افراد کیلئے سینما میں داخلہ مفت ہوگا: برلسکونی

Nov 22, 2014

روم (بی بی سی) اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی نے کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت میں آئی تو ریٹائرڈ افراد کے لئے سینما میں داخلہ مفت ہوگا۔ اطالوی اخبار کے مطابق برلسکونی آنکھ کے آپریشن کے بعد ہسپتال میں ہیں جہاں سے انہوں نے عمررسیدہ افراد کیلئے ایک خط میں مراعات کا اعلان کیا ہے۔ خط میں کہا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے گی، پنشن میں اضافہ کیا جائے گا اور پنشنروں کی آنکھوں کا آپریشن اور مصنوعی دانت مفت لگائے جائیں گے۔

مزیدخبریں