مسیحی میاں بیوی کے قتل پر مذہبی جماعتوں، علماءکی مذمت امید افزا ہے: عاصمہ جہانگیر

لاہور (اے ایف پی) گزشتہ دنوں کوٹ رادھاکشن میں مسیحی میاں بیوی کے قتل کی اسلامی جماعتوں اور علماءکی جانب سے پرزور مذمت امید افزا ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کہ مذہی سکالرز اور جماعت اسلامی سمیت مذہبی جماعتوں نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، اس سب کو ایک نیک شگون قرار دیا جاسکتا ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے جسے خوش آمدید کہنا چاہئے۔ پاکستان میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے صورتحال میں بہتری کے حوالے سے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملک میں خواتین کے حقوق کو مسئلہ ہی نہیں سمجھا جاتا تھا تاہم اب یہ ایک ایشو بن گیا ہے۔






ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...