نئی دہلی (اے پی پی)کرکٹ کنٹرول بورڈ فار ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل ہونے والے بورڈ کے صدر این سری نواسن کے دفاع میں بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ بی سی سی آئی نے مدگال کمیشن کی اس رپورٹ کو غلط قرار دیا ہے کہ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو سزا نہیں دی، حالانکہ ان کھلاڑیوں کو سرزنش کی گئی تھی۔