ڈاکٹر کے ناروا رویہ کیخلاف نرسوں کا آج 3 ہسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر) ینگ نرسز نے میو، سروسز اور جنرل ہسپتال میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ینگ نرسز نے کہا ہے ان ہسپتالوں میں آج 10 بجے احتجاج کیا جائے گا۔ نرس کو ہراساں کرنے اور ناروا سلوک کرنے والے ڈاکٹر کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا۔ قبل ازیں جناح ہسپتال کی نرسیں ڈاکٹر کے ناروا روئیے کے خلاف دوسرے روز بھی سراپا احتجاج بنی رہیں۔ نرسنگ سٹاف نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح ہسپتال انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیا۔ اس موقع پر نرسوں نے سینہ کوبی بھی کی اور فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک ڈاکٹر کو ملازمت سے فارغ کرنے کے علاوہ مقدمہ درج نہیں کرایا جائے گا وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

ہڑتال / اعلان


ای پیپر دی نیشن