پشاور(آن لائن)ڈاکٹر شکیل آفریدی کو پشاور سے مردان جیل منتقل کر دیا گیا جہاں پر عمارت مکمل طور پر بم پروف ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شکیل آفریدی خیبرپی کے حکومت کے لئے عرصہ دراز سے درد سر بننے ہوئے تھے اور تقریباً اڑھائی سال تک شکیل آفریدی پشاور کی سنٹرل جیل میں رہے اور اس عرصہ کے دوران خیبرپی کے حکومت نے وفاق سے بھی تین مرتبہ رابطہ کیا اور آگاہ کیا تھا کہ پشاور سنٹرل جیل پر شکیل آفریدی سمیت دیگر خطرناک قیدیوں کی وجہ سے حملہ ہو سکتا ہے لیکن اس حوالے سے وفاق نے ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا تھا تاہم اس عرصہ کے دوران مردان جیل میں ایک سکیورٹی خصوصی سیل تیار کیا جارہا تھا اورایک سال کے عرصہ میں ہی سیل تعمیر کیا گیا جو کہ بم پروف چھوٹی سی عمارت ہے اور اب وہاں پر شکیل آفریدی کو منتقل کر دیا گیا۔
شکیل آفریدی