لاہور (کامرس رپورٹر) اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے حکومت ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس عائد کرے خود انحصاری اور خود کفالت پر مبنی معاشی پالیسی اپنائی جائے انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک بنکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی اور ڈاکٹر میاں محمد اکرم نے کہا کہ حکومت بلواسطہ ٹیکسوں جی ایس ٹی اور پٹرولیم پر انحصار کر رہی ہے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے نوٹ چھاپ رہی ہے جبکہ دوسری جانب ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کا رحجان ہے اس صورتحال میں افراد زر اونچا رہے گا حالانکہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے جس کا فائدہ عوام کو نہیں مل رہا معیشت کی شرح نمو کر 8 فیصد سالانہ سے زیادہ رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ اقتصادی صورتحال بہتر ہو سکے۔ حکومت کو قرضوں کی بجائے قومی بچتوں اور سرمایہ کاری پر انحصار بڑھانا ہوگا جب تک ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس عائد نہیں کیا جاتا معیشت کی تب تک بجٹ خسارے میں کمی کا امکان نہیں ہے۔
بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے حکومت ہر قسم کی آمدن پر ٹیکس لگائے: اقتصادی ماہرین
Nov 22, 2014