چناب نگر (نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کو دھمکی آمیز خط لکھنے والا شخص نواحی گائوں سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کو دس روز قبل خط موصول ہوا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ انہیں حملہ کرکے قتل کر دیا جائے گا اور خط لکھنے والا شخص حملہ آوروں کو جانتا ہے جس پر حساس ادارے حرکت میں آگئے اور گذشتہ روز چناب نگر کے نواحی گائوں کوٹ رحموں کے اللہ دتہ کو گرفتار کر لیا۔ حساس اداروں کے مطابق یہی وہ شخص تھا جس نے وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔ اللہ دتہ سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔