لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو 30نومبر کے جلسے سے قبل ممکنہ طور پر گرفتار کرنے سے روکنے کیلئے استدعا منظور نہ کی۔ دوران سماعت تحریک انصاف پنجاب لائرز فورم کے گوہر نواز سندھو نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے جلسے کو ناکام بنانے اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے لسٹیں تیار کررکھی ہیں۔ عدالت ممکنہ گرفتاریاں روکنے کے احکامات جاری کرے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ ابھی وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کا مؤقف سامنے نہیں آیا ان کو سنے بغیر ایسا حکم جاری نہیں کرسکتے۔ عدالت نے 24 نومبر کو وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کو روکنے کی استدعا نامنظور
Nov 22, 2014