اسلام آباد (خبرنگار) سندھ سے پنجاب ایل این جی کی ترسیل کیلئے 11سو کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائیگی، سوئی نادرن کمپنی نے منصوبے کی تکمیل کیلئے کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرنی شروع کردی ہیں۔ سوئی نادرن حکام کے مطابق درآمدی ایل این جی کو پنجاب اور صوبہ خیبر پی کے تک پہنچانے کیلئے پائپ لائین بچھائے جائیگی۔ سوئی نادرن نے منصوبے میں دلچسپی رکھنے والی مقامی وبین الاقومی کمپنیوں سے درخواستیں وصول کرنی شروع کردی ہیں۔ منصوبے کے تحت یومیہ 2.1 ارب کیوبک فٹ گیس پنجاب اور خیبر پی کے کے 45 لاکھ کے قریب صارفین کو فراہم کی جا سکے گی۔ ملک میں گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے حکومت آئندہ سال سے ایل این جی درآمد کرنا شروع کر رہی ہے۔