سابق صدر پرویزمشرف کےخلاف غداری کیس میں خصوصی عدالت نے بطورمعاونین سابق وزیراعظم شوکت عزیز،،سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اورسابق وزیرقانون زاہدحامد کوشامل تفتیش کرنےکاحکم دیا تھاخصوصی عدالت کافیصلہ موصول ہونے کے بعد وفاقی زیرداخلہ چوہدری نثارعلی نے ایف آئی اے کو ان شخصیات کو تفتیش میں شامل کرنےکی ہدایت کردی ہے،،،جس کےلیے ایف آئی اے سمن جاری کرے گیاور خالد قریشی کی سربراہی میں ٹیم ان شخصیات کےبیانات ریکارڈ کرے گی،سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو سمن بیرون ملک بھجوایا جائےگا اور اگروہ تفتیش میں شامل نہ ہوئےتو ایف ائی اے خصوصی عدالت کے ذریعے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرے گی تاکہ انہیں پاکستان لایا جا سکے،ذرائع کے مطابق ایف ائی کے کی ٹیم جلد ہی ان تینوں شخصیات کو بیانا ت ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرے گی اور ان کے خلاف تحقیقات پر مشتمل چالان پندرہ روز میں عدالت میں جمع کرائے گی،جس کے بعد ان پرفرد جرم عائد کی جائےگی