عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نام پر پٹیالہ ہاؤس پلان تیار پوچکا ہے ،،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کیلئے حکومت نے حکم امتناعی لیا

Nov 22, 2014 | 15:56

بھکر روانگی سے قبل لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے طاہر القادری نے کہا  کہ   سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء  جے آئی ٹی میں شامل نہیں ہونگے،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں   پنجاب حکومت کو  مجرم قرار دیاگیا لیکن حکومت نے  اس پر حکم امتناعی لے لیا،،انہوں نے کہا کہ سانحے کے اہم کرداروں کے زیر نگرانی پٹیالہ ہاؤس پلان تیار کیا  گیاجس کیلئے ڈیڑھ ماہ تک ریہرسل کی گئیاس ریہرسل میں   ریٹائرڈ جج،، اور حکومت کے نمک خوار  اٹارنی جنرل شامل ہیںطاہر القادری نے کہا      دہشت گردوں اور حکومت کا مک مکا ہوچکا ہےسرتاج عزیز  کا بیان  آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی سازش ہےعوامی تحریک کے سربراہ نے   تھرپارکر اور سرگودھا میں بچوں کی ہلاکت پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تھراورپنجاب کے تھل میں موت کا کھیل جاری ،دونوں صوبوں میں مک مکا کی حکومتیں ہیں

مزیدخبریں