آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں ،جنرل راحیل نے کیلی فورنیا پہنچنے کے بعد فورٹ اِروین میں واقع ملٹری نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور امریکی فوج کے اعلیٰ حکام اور ٹرینرز نے ملاقات کی۔امریکی عسکری حکام کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل کو امریکی فوجیوں کی تربیتی امور اور جدید آلات حرب کے استعمال پر بریفنگ دی گئی،،اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے امریکی سینیٹرز اور دیگر حکام سے ملاقاتوں میں کہا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی ،،ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوجیوں کے سروں سے فٹ بال کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا