پاکستانی طالبہ رانیا حسین نے گوروں کے دیس میں پاکستان کا نام روشن کردیا مضمون نویسی سے متعلق دولت مشترکا کے مقابلے میں پندرہ سالہ ہونہار بچی کو ڈچزآف کارنیوال کمیلا پارکرنے بکھنگم پیلس میں ایوارڈ سے نوازا

مضمون نویسی سے متعلق دولت مشترکہ کے مقابلوں میں چوالیس ممالک  کے پانچ سو سکولز سے ساڑھے نو ہزار طلبہ و طالبات نے شرکت کی،، مقابلے کیلئے سینئیر اور جونئیر ججز پر مشتمل دو پینلز بنائے گئے تھے،، پندرہ سالہ رانیا حسین نے مضمون نویسی سے متعلق سینئیرز کا مقابلہ اپنے نام کیا۔۔۔ جبکہ سنگا پور کی سولہ سالہ سیلینا ژو رنر اپ رہیں، برطانیہ کے دس سالہ میک ڈی بروشیر جونئیر ونر رہے۔ رانیا حسین کا تعلق لاہور سے ہے  اور وہ لاہور کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز کی طالبہ ہیں،،، رانیا سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ان کا ملک کامن ویلتھ کی ٹیم کو کیسے پیشکش کرے گا،، رانیا حسین نے خوبصورتی اور دل گرما دینے والا ایک مضمون لکھا،،، جس میں ایک بوڑھے غریب پاکستانی پھل فروش کا زکر تھا جو اپنی سخاوت اور خوش اخلاقی سے اپنے گاہکوں کو  متاثر کرتا ہے، ججوں نے ان کے تحریر کردہ مضمون کو سراہا،،، رانیا حسین نے اپنی فتح کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت اور ان کی خود کی لگن کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن