غیرملکی میڈیا کے مطابق سنٹرل لندن میں واقع حیات ریجنسی چرچل ہوٹل کے کچن میں گیس کی لیکیج کے باعث دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے دھماکے کے بعد ہوٹل کے کچھ حصوں میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کا عملہ بجھانے میں مصروف ہے، جبکہ ہوٹل کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے زخمیوں کو فور طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کے وقت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی موجود تھے جنہیں فوری طور پر دوسرے ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا