پنجاب بارکونسل کے انتخابات میں پچھہترنشستوں کےلیے تین سو چھتیس امیدوار میدان میں ہیں، جس کے لیے دو سواٹھائیس پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں،ضلع لاہور کی سولہ نشستوں کےلیے انہترامیدوار آمنےسامنے ہیںانتخابات کی نگرانی کےلیے سینٹرل مانیٹرنگ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا،انتخابات کی نگرانی ریٹرننگ افسر حنیف کھٹانہ کررہےہیں،جب کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سول جج پریزائیڈنگ افسر کے فرائض انجام دے رہےہیںپنجاب بار کونسل کے انتخابات کےدوران کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں،