امریکہ کےسفیررچرڈ اولسن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہےجس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران اورامریکی سفیر رچرڈ اولسن کے  درمیان ملاقات بنی گالہ میں ہوئی،اس موقع پرعمران خان نے امریکی سفیر کو تیس نومبرکےجلسے اورتحریک انصاف کے دھرنے کے بارےمیں آگاہ کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ تقریبا گزشتہ اٹھارہ ماہ سےانصاف کے لیے جدوجہد کررہے ہیں لیکن حکومت نےانہیں مثبت پیغام نہیں دیا،، امریکی سفیرنےعمران خان کوامریکی صدر باراک اوباما کےدورہ بھارت اوروزیر اعظم نوازشریف کےساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگوکےبارے آگاہ کیا، ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی شریک بھی تھے۔

ای پیپر دی نیشن