چودھری نثار کہتے ہیں جلسے کیلئے وزیر داخلہ کی نہیں بلکہ قانون کی اجازت ضروری ہے،جلسےکی آڑمیں یلغارکرنےوالےکسی غلط فہمی میں نہ رہیں،کچھ لوگوں کوبیانات دینےکابہت شوق ہوتاہے،داعش کاپاکستان میں کوئی وجودنہیں

ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر تیس نومبر کا جلسہ پرامن ہوتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔  حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے  پی ٹی آئی ملک کی خاطر مذاکراتی میز پر آکر بات کرے، انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے پی ٹی وی پر حملہ ہوتے دیکھا جس کے بعد اگر وفاق چاہتا تو اکتیس اگست کو دونوں کنٹینرز قبضے میں لے لئے جاتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا کیوں کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں جب کہ بعض سیاسی لوگوں کو بیانات دینے کا بہت شوق ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے حکومت کو نیچا دکھانے کے لئے اشتعال انگیزی کی ،چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ  فوجی اور سول ادارے کہہ چکے ہیں داعش سمیت دیگر تشدد پسند عناصر کا راستہ روکا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن