ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم موکنگ جے پارٹ ون نے ایک سو چھپن ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے تہلکہ مچادیا

نارتھ امریکا میں  ریلیز ہو تے ہی فلم نے باکس آفس پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئےصرف دو دنوں میں 156 ملین ڈالر  بزنس کا ریکارڈ قا ئم کردیا
فرانسس لارنس کی ڈائریکٹ کردہ فلم مں ایک بار پھر شائقین کو کیٹنس ایورڈین کے روپ میں آسکر ایوارڈ یافتہ جینفر لارنس کی جذبات اور ایکشن سے بھرپور اداکاری دیکھنے کو مل رہی ہےجینفر کے علاوہ جوش ہیچرسن، لیام ہیمز ورتھ، وڈی ہیرلسن، الزبتھ بینکس،جولینا مور،فلپ سیمر ہافمین جیفری رائٹ، اسٹینلے ٹکی اور ڈونلڈ سودر لینڈ بھی کاسٹ کاحصہ ہیں،،ماکنگ جے  کی کہانی چوہتر ویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین کے گرد گھومتی ہے۔ جو کپیٹول کے خلاف ہونے والی  اکٹھے ہونے والے باغیوں کی قیادت کر رہی ہے

ای پیپر دی نیشن