عراقی شہررمادی میں دہشتگردوں نےایک تازہ کارروائی میں پچیس قبائلیوں کوموت کےگھاٹ اتار دیا، متاثرہ قبائل نےواقعہ کی ذمہ داری عراقی حکومت اور فوج پر عائد کردی۔


عراق کے شورش زدہ شہر الرمادی میں دہشت گردوں نے تین اطراف سے حملہ کر کے البونمر قبیلے کے پچیس سےزائدافراد کوقتل  کردیا۔ دہشت گردوں نے رمادی کے مشرقی علاقے السجاریہ میں البونمر قبیلے کے مرکز پر حملہ کیا اور قبیلے کے دسیوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
عراقی سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ دہشت گرد جنگجوئوں نے دریائے فرات کے بائیں کنارے پر عراقی سیکیورٹی فورسز کو روک کر کشتیوں کی مدد سےمشرقی الرمادی میں السجاریہ کےمقام پرحملہ
کیا۔ السجاریہ میں بھی عراقی فورسز اورجنگجوئوں کےدرمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ادھر الرمادی شہر کے متاثرہ قبائل نے تازہ قتل عام کی ذمہ داری عراقی حکومت اور فوج پر عائد کی ہے۔ ان کاکہناہےکہ دہشت گردوں کے حملے سے قبل انہوں نے فوج اور حکومت کو فوری کمک فراہم کرنے کے لیے مطلع کر دیا تھا مگر بر وقت دفاعی کوشش نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردوں کو چڑھائی کا موقع ملا۔

ای پیپر دی نیشن