ترکی کے حمایت یافتہ جنگجوئوں نے داعش سے 2قصبوں کا قبضہ چھڑالیا

Nov 22, 2015

واشنگٹن(این این آئی)ترکی اور امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ داعش کے زیر ِاستعمال ترک شام سرحد کی 98 کلومیٹر کی پٹی کو بند کرنے کے لیے اہم فوجی کارروائی کرنے پر تیار ہیں۔ادھر ترکی اور امریکہ کی حمایت میں لڑنے والے جنگجوئوں نے شام کے صوبوں پر جلہ اور حلب میں داعش کے جنگجوئوں سے 2قصبوں کا قبضہ چھڑالیا ہے۔ اور ترک طیاروں نے عراق اور شام میں کردوںپر بمباری کی ہے۔ر بشارالاسد نے اطالوی ٹی وی کے صحافی "میکرو کلیمنٹی" کو انٹرویو دیتے ہوئے ابو بکر البغدادی کو "نیویارک" کی ایک جیل کا سابقہ قیدی قرار دیا۔ اور کہا بے شمار امریکی عہدیدار بشمول ہیلری کلنٹن کے دعویٰ کرتے ہیں "القاعدہ" امریکیوں نے خود بنائی مگر ان کے گلے پڑ گئی۔

مزیدخبریں