واشنگٹن(این این آئی)امریکی مسلمانوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ابراھم لنکن کی یادگار کی سیڑھیوں پر داعش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور صدر اوباما سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام کے نام پر ہونے والی دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کریں۔انتہا پسندی اور فرانس میں حالیہ دہشت گردی کے خلاف اس مظاہرے کا اہتمام واشنگٹن میں مقیم معروف مسلمان دانشور، مائک غوث نے کیا تھا۔ مظاہرے کا مقصد امریکی مسلمانوں کی جانب سے داعش کی دہشت گرد کارروائیوں پر غم و غصہ کا اظہار کرنا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مسلمانوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔
واشنگٹن : مسلمانوں کا ابراھم لنکن کی یادگار کی سیڑھیوں پر داعش کیخلاف مظاہرہ
Nov 22, 2015