لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل افیئرز(پائنا)اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار”استحکام بلوچستان چیلنجز اور امکانات“کل پنجاب یونیورسٹی کے الراذی ہال میں صبح ساڑھے دس بجے ہوگا، جس کی صدارت معروف قانون دان وسینئر سیاستدان ایس ایم ظفر کریں گے جبکہ مقررین میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی جنرل ناصر جنجوعہ، بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب غوث بخش باروزتی ، وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی، خان قلات کے پوتے پرنس احمد علی شامل ہیں