گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) دہشت گردی کی عدالت نے ڈی پی او سیا لکو ٹ کے دفتر پر فا ئرنگ کر نیوالے مسلم لیگی ایم این اے کے بیٹے کیخلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کر نے کا حکم دیدیا ،وکلاء کی عدالت کے با ہر ملزم اور اس کے والد کے حق میں نعرے بازی، پو لیس نے سیا لکو ٹ میں شراب پی کر ڈی پی او آفس پر فا ئرنگ اور غل غپا ڑہ کر نے نے الزام میںگرفتار مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا شمیم کے بیٹے رانا رحیم ایڈوکیٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چو ہدری امتیاز احمد کے رو برو پیش کیا جہاں پر فا ضل جج نے پو لیس کو مقدمہ سے دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ختم کر نے کا حکم دیتے ہو ئے پو لیس کے حوالے کر دیا،ملزم وکیل کے لبا س میں عدالت کے سا منے پیش ہوا عدالت سے با ہر نکلتے ہی وکلاء نے ملزم اور اس کے حق میں جبکہ پو لیس کیخلاف نعرے بازی بھی کی میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ایس ایچ او سول لا ئن سیا لکو ٹ کا کہنا تھا کہ ملزم نے کچہری رو ڈ پر نشہ میں دھت ہو کر فا ئرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا یا جس سے ٹریفک بھی بند ہو گئی تھی پو لیس نے ملزم سے اسلحہ اور شراب بھی برآمد کر لی ہے، ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پو لیس کا کیس مضبو ط تھا ملزم خود وکیل ہے اس کے سا تھی وکلاء نے عدالت میں احتجاج کی کال دینے کا کہا جس پر عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ ختم کر نے کا حکم دیدیا۔