لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن کی فتح حکومتی پالیسیوںپر عوام کے اعتماد کا مظہرہے، عوام کام کرنے والی قیادت کو پسند کرتے ہیں انہیں باتیں بنانے والوں سے کوئی مطلب نہیں، مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور استحکام ہے جبکہ ہمارے مخالفین آج تک بلندوبانگ دعوئوں کے سوا کچھ نہیں کر سکے۔ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی، اور 2018ء کے عا انتخابات میں پورے ملک میں بے مثال کامیابی حاصل کر کے چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔
مسلم لیگ ن کی کامیابی عوامی اعتماد کامظہرہے: خواجہ خرم
Nov 22, 2015