لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان نے کہا ہے کہ فرانس میں خونیں حملے 9/11سٹنٹ کا ایکشن ری پلے ہیں۔9/11کی طرح13/11 بھی اسلام دشمن قوتوں کی شیطانیت اورحیوانیت کاشاخسانہ ہے۔ سانحہ پیرس کوبنیادبناکردنیا کے کسی ملک میں مسلمانوں کیخلاف پرتشدد اور نفرت انگیز کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔