لاہور ہائیکورٹ اسٹبلشمنٹ کے افسروں ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی کورسز کی نامزدگیاں کردی گئیں

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ کے دو سو چوبیس افسروں اور ملازمین کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی کورسز کے لئے نامزدگیاں کر دی گئیں، تربیتی کورسز میں نائب قاصد سے لے کر ایڈیشنل رجسٹرار تک کے افسراور ملازمین شرکت کرینگے ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک کی نگرانی میں عدالت عالیہ کے افسروں اور ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مختلف موضوعات پر تربیتی کورسز ترتیب دیئے گئے ہیں جس کے تحت افسروں اور ملازمین کے مختلف گروپس تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے دو سو چوبیس مزید افسروں اور ملازمین کی تربیتی کورسز میں شرکت کیلئے نامزدگیاں کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن