راولپنڈی+لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے +ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی رپورٹر) راولپنڈی میں 22 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ زیادتی کا نشانہ بنانے والے زخمی ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ پولیس نے مزید بتایا واقعہ کا مقدمہ تھانہ روات میں درج کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی اس کی بیوی ہے۔ گزشتہ رات لڑائی کے بعد اس کی بیوی نے فلیٹ سے چھلانگ لگا دی تھی جس کے پیچھے اس نے بھی چھلانگ لگائی اور وہ زخمی ہو گیا تھا۔ آئی این پی کے مطابق تین نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کے چھت سے نیچے پھینکا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد فلیٹ کی تیسری منزل سے گرا دیاگیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی نعش تھانہ روات کے علاقے میں ایک فلیٹ کے باہر سے ملی ہے، لڑکی کی مزاحمت پر چھت سے گرکر زخمی ہونے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔لڑکی تین دن سے گھر سے لاپتہ تھی جسے قتل کرکے عمارت سے پھینکا گیا۔ دوسری جانب ملزم کا کہنا ہے زیادتی اور قتل کا الزام غلط ہے۔ دونوں نے کورٹ میرج کر رکھی تھی۔ عمیر کا کہنا تھا تہمینہ سے شادی کر لی تھی لڑکی کی والدہ اور بھائی نے کہا شادی کا بیان جھوٹ ہے۔ مقتولہ قائداعظم یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کی طالبہ تھی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق چکوال کی تہمینہ اور وہاڑی کے عمیر دونوں سی ایس ایس کا امتحان دینے کی تیاری کر رہے تھے ۔دونوں کے درمیان دوستی فیس بک پر ہوئی۔گرفتار ملزم عمیر نے پولیس کو بیان دیا ہے تہمینہ اس کی بیوی ہے جس نے خودکشی کی ہے۔ لڑکی سی ایس ایس کی تیاری کر رہی تھی۔ لڑکی سے زبردستی شادی کرنے کے خواہشمند ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاﺅن فیز 8 میں ایک لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا‘ تین نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا۔ تھانہ روات کے علاقے فےز8 مےں فلےٹ کے تےسرے فلور سے 22 سالہ لڑکی گرکر ہلاک، لڑکی کے ےونےورسٹی فےلوکو زخمی حالت میں گرفتار کرلےا گےا۔ ڈی اےس پی نے مزےد کہا کہ ان دونوں کی دو سال قبل فےس بل پر دوستی ہوئی تھی،لڑکے کے مطابق دونوں کی شادی ہوئی ہے لےکن وہ نکاح کے حوالے سے کوئی ثبوت نہےں دے سکا۔ عمیر نے کہا کہ لڑکی نے کھڑکی سے کود کر خود کشی کی ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے راولپنڈی کے علاقے روات میں مبینہ زیادتی کے بعد 22 سالہ لڑکی کے قتل کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی اور مفرور ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمیر کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں مبینہ زیادتی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
زیادتی