فیصل آباد: پٹڑی پر زیادہ دیر لیٹنے کی شرط طالبعلم ٹرین تلے آکر جاں بحق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ریلوے پٹڑی پر زیادہ دیر تک لیٹنے کی شرط طالب علم ٹرین تلے آکر کچلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ طالبعلم احسان نے اپنے دوستوں کے ساتھ شرط لگائی کہ کون ٹرین کی پٹڑی پر زیادہ دیر تک لیٹ سکتا ہے۔ اس شرط کو پورا کرنے کیلئے 4دوست سمن آباد پھاٹک کے قریب ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ گئے، جب ٹرین آئی تو تین دوست اپنی جان بچانے کیلئے پٹڑی سے اٹھ گئے لیکن غلام آباد کا احسان اپنی شرط پر قائم رہا۔ اس کے ساتھ موجود دوستوں نے اسے اٹھانے کی بہت کوشش کی لیکن شرط جیتنے کیلئے وہ پٹڑی پر لیٹا رہا اس دوران ٹرین اس نوجوان کو بری طرح کچلتی ہوئی اس کے اوپر سے گزر گئی جس کے نتیجے میں نوجوان جاںبحق ہوگیا۔ جاںبحق ہونے والا سمن آباد کے سائنس کالج میں انجینئرنگ کا طالبعلم تھا۔ یوں نوجوان شرط تو جیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا۔ علاوہ ازیں ملت ٹا¶ن کے علاقہ کچا ریلوے پھاٹک پر کسووال کا رہائشی محنت کش 80سالہ محمدحسین ریلوے ٹریک کراس کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس اور ریسکیو1122 کی ٹیموں نے دونوں افراد کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ٹرین/ حادثہ
ایک سالہ بچے پر دہشت گردی کا مقدمہ
3 سال سے بیرون ملک مقیم شہری بھی نامزد
فیروز والہ (نوائے وقت رپورٹ) فیروز والہ کے علاقے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک سالہ بچے اقدس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تین سال سے بیرون ملک مقیم شاہد بھی مقدمے میں نامزد ہے۔ الیکشن کے روز یوسی 25 میں جھگڑے پر 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بچے پر مقدمہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...